کراچی: رینجرز کی وردی میں ملبوس افراد 10 لاکھ کاسامان لوٹ کرفرار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) ٹارگٹڈآپریشن کے بہانے گلشن معمارمیں رینجرزکی وردی اورسادہ لباس میںملبوس مسلح ملزمان گھر میں گھس کراہلخانہ کویرغمال بناکر گھرسے 10 لاکھ روپے سے زائدمالیت کاسامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔

مددگار 15پراطلاع دیے جانے کے باوجود پولیس ایک گھنٹے کی تاخیر سے موقع پرپہنچی۔ گلشن معمار تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی رضا نے بتایا اہلخانہ کا کہنا ہے کہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب 6 مسلح افراد بینک افسرافتخار کے گھرکی دیوار کود کراور دروازہ توڑ کرگھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنالیا۔

4ملزمان نے رینجرزکی وردی پہنی ہوئی تھی اور ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھی جبکہ 2 ملزمان قمیض شلوار میں تھے جوٹی ٹی پستول سے مسلح تھے۔ انھوں بتایا کہ ملزمان نے خود کو رینجرز اہلکار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن چل رہا ہے اور تلاشی کے لیے آئے ہیں۔

مسلح ملزمان نے گھر کے تمام مردوں کے ہاتھ پشت پر باندھ کر منہ پرکپڑا ڈال کر ایک کمرے میں جبکہ خواتین کو دوسرے کمرے میں بند کر دیا اور گھر کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جس میں طلائی زیورات، کئی موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔