کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، نیوی اہل کار جاں بحق

Navy Personnel

Navy Personnel

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کارساز کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان نیوی کے ملازم غلام اکبر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کارساز کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے نیوی اہلکار غلام اکبر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی غلام اکبر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا جارہا تھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔