کراچی : ایس آئی یو کی کارروائی، مقابلے میں 3 مفرور ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر ایس آئی یو کی کارروائی کے دوران مقابلے میں تین مفرور ملزم ہلاک ہو گئے، سی آئی ڈی نے بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم بھی پکڑ لیا۔

خفیہ اطلاع پر پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کی۔ اس دوران ملزموں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین مفرور ملزم ڈاکٹر داد کشکوری، علی ملاح اور اختر سیال ہلاک ہو گئے۔

ملزموں کے خلاف اندرون سندھ کے مختلف تھانوں میں قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب سی آئی ڈی نے کٹی پہاڑی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں کے میں ملوث کبیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 5 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔