کراچی : صوبائی اسمبلی کے کورنگ امیدوار سمیت تین افراد قتل

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے کورنگ امیدوار سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں قطر اسپتال کے قریب فائرنگ کر کے 28 سالہ عدنان کولاٹی کو قتل کردیا گیا۔

مقتول اورنگی ٹان میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کا بیٹا اور حلقہ 95 سے کورنگ امیدوار تھا۔ شیرشاہ میں آٹا مل کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا گیا۔کیماڑی میں فائرنگ کر کے 30 سالہ ارشد جدون کوقتل کردیا گیا۔