دھماکہ خیز مواد : کالعدم جماعت کے ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی بلال احمد جوڈیشل مجسٹر یٹ غربی سہیل محمد لغاری نے دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے کالعدم جماعت کے ملزمان انعام اللہ عرف مولا،شفیق ،عالم شیر محسود اور عرفان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

چالان طلب کرلیا ہے منگل کو سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل شمیم احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو سی آئی ڈی نے سلطان آباد پہاڑی علاقہ سے گرفتار کرکے ان کے قبضے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا تھا۔