کراچی : سائٹ میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے سائٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو گرفتار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ماڈل کالونی میں ڈاکو تین دکانیں لوٹ کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب شاہراہ پاکستان پر بس میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔ کراچی کے سائٹ اے تھانے کی حدود میں پانچ ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرکوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے بعد پانچوں ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے پانچ ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے۔ ادھر ماڈل کالونی میں سحری کے اوقات میں۔

چار مسلح ڈاکوں نے تین دودھ کی دکانیں لوٹیں اور دکان پر خریداری کے لئے آئے افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب شاہراہ پاکستان پر عائشہ منزل کے قریب کھڑی بس میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔