وفاقی حکومت کا کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

Targtd operation in Karachi

Targtd operation in Karachi

کراچی(جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے کراچی میں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آپریشن سے پہلے سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ کراچی کے دورے کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بریفنگ میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپوں اور ملزموں کی نشاندھی کی گئی۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بھی وزیر داخلہ کو یہی مشورہ دیا گیا ہے کہ کراچی کے مسئلے کا واحد حل ٹارگٹڈ آپریشن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کی سفارشات کے پیش نظر کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اس سے قبل کابینہ اور سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ آپریشن انٹیلی جنس شئیرنگ کی بنیاد پر بلا امتیاز ہو گا۔ حکومت نے پولیس اور رینجرز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔