کراچی : سہراب گوٹھ کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

Karachi Fire

Karachi Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، چار فائر ٹینڈرز کی مددسے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی سینٹر کے سامنے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدا میں2 فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت میں اضافے کے باعث مزید دو فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے جو آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے۔