کراچی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

Stock Market

Stock Market

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، کیمیکل اور سیمنٹ سیکٹر میں بھاری خریداری دیکھی گئی۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو نوے پوائنٹس اضافے سے اکیس ہزار چار سو اٹھاون پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر انسٹھ کروڑ پچانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق تیزی کا سلسلہ نئی حکومت کے حلف اٹھانے تک جاری رہ سکتا ہے۔