حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد کردی

Tax

Tax

رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی کے باعث نگراں حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کر دیا گیا۔ عام استعمال کے اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح سولہ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کردی ہے ۔ صدر مملکت نے اس سلسلے میں صدارتی آرڈیننس پر دستخط کردیے۔ ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی وجہ ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول میں ناکامی تھی۔

وزارت خزانہ نے محصولات کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کی سمری ایوان صدر ارسال کی گئی تھی۔ جس پر غور کے بعد صدر نے سمری پر دستخط کردیے۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق صدر نے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے اور یہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے نئی گاڑیوں پر پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی بھی سفارش کی ہے جبکہ چینی پر جی ایس ٹی کی شرح آٹھ فیصد سے بڑھا سترہ فیصد کردی جائے گی۔