کراچی، بس سٹاپ پر فائرنگ سے چار افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب بس سٹاپ پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ شہر میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ میٹرک بورڈ آفس کے قریب بس سٹاپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ سپر ہائی وے اور گارڈن میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ بلدیہ ٹان کے علاقے سعید آباد سے بائیس سالہ نوجوان عبدالغنی کی لاش ملی۔

ملیر کینٹ تھانے کے حدود میں صفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے چالیس سالہ خادم جاں بحق ہو گیا، لیاری کے علاقے آگرہ تاج سے ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی۔