کراچی کی اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام، پولیس اور رینجرز غائب

Karachi Traffic Jam

Karachi Traffic Jam

کراچی (جیوڈیسک) کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، ٹریفک میں پھنس جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گولیمار چورنگی، لیاقت آباد، گرو مندر، کینٹ اسٹیشن، صدر اور ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل پر ایف ٹی سی سے پی آئی ڈی سی تک،صدر میں زینب مارکیٹ کے اطراف میں، کلفٹن، میٹروول، عبداللہ ہارون روڈ، ضیاالدین روڈ، تین تلوار کے علاقوں سمیت ملحقہ علاقوں کی شاہراہوں پرشدید ٹریفک جام ہے۔

شہری حکومت کے رضاکار، پولیس اور رینجرز سڑکوں سے غائب ہیں، ٹریفک پولیس کے چند اہلکار شدید ٹریفک جام سے نمٹنے میں ناکام ہو گئے ہیں، ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی تیارنہیں ہے۔ وزیراعلی ہاوس کے باہر پروٹوکول کیلئے متعدد گاڑیاں کھڑی ہیں جن میں 19 پولیس موبائلیں، 2 پولیس بسیں، رینجرز کی 3 گاڑیاں پروٹوکول کیلئے موجود ہیں لیکن ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے۔