کراچی : الیکشن ٹریبونل میں چار الیکشن پٹیشن جزوی سماعت کے بعد ملتوی

Election Commission

Election Commission

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں الیکشن ٹریبونل نے چار الیکشن پٹیشن کو جزوی سماعت کے بعد مختلف تاریخوں کیلئے ملتوی کردی۔کراچی میں جسٹس(ر)ظفر احمد خان شیروانی پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے الیکشن پٹیشن کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے زبیر احمد خان نے این اے 256 سے، متحدہ قومی موومنٹ کے اقبال محمد علی خان کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے، آج ان کی ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات نادرا سے تصدیق کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جو مدعا علیہ کی استدعا پر سات اگست تک ملتوی کردی گئی۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار سید حفیظ الدین کے خلاف جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق کی اسی نوعیت کی درخواست کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ ٹریبونل نے اسی حلقے سے سید اسمعیل شاہ کے خلاف یوسف الرحمن کی درخواست اور پی ایس 128 سے احسن اللہ شاہ کے خلاف سلطان خان جوہری کی درخواستوں کی سماعت بھی 12 اگست تک ملتوی کردی۔