ججز تقرر اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرر کمیٹی کیلئے حزب اختلاف کے نام ارسال

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ججز تقرر کمیٹی اور الیکشن کمیشن ممبران تقرر کمیٹی کیلئے حزب اختلاف کے ارکان کے نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کے تقررکے سلسلے میں قائم کی جانیوالی پارلیمانی کمیٹی کیلئے پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور، ایاز سومرو، پاکستان تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کے نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوائے گئے ہیں جبکہ ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کیلئے پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔