قانون سازی کے بغیر ستمبر میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ صوبوں کی جانب سے قانون سازی مکمل نہ ہونے کے باعث ستمبر میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں قائم ونگ کے افسر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے قانون سازی مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے 90 روز کا وقت درکار ہو گا جبکہ کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 60 روز درکارہوں گے تاہم ابھی تک کسی صوبے نے قانون سازی مکمل نہیں کی جس کے باعث ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔