کراچی : سلطان آباد سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے اسلحہ برآمد ، 6 زیرحراست

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آباد میں آپریشن کے دوران پولیس سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے،پولیس نے 6 افراد کو زیرحراست بھی لے لیا ہے۔ منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔

جس کی نگرانی ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کررہے ہیں جبکہ آپریشن میں 20 ایس ایچ اورز، 8 ڈی ایس پیز ، 2 ایس پیز، خواتین اہلکاروں سمیت 400 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں، ایس پی اورنگی چوہدری اسد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد کی موجود کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔

مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں اور علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔ پولیس نے آپریشن کے دوران سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

جس میں سے 3کلاشنکوفس، ہینڈ بال کریکرز سمیت مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے۔پولیس نے 6 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔