کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، پولیس اہلکار سمیت 10 قتل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رینجرز نے پٹیل پاڑا میں آپریشن کرکے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا۔ کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کا سلسلہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ بلدیہ سعید آباد میں فائرنگ کر کے تنویر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ شیر شاہ پراچہ ہوٹل کے قریب ایک شخص ہلاک ہوا۔

ابوالحسن اصفانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی پاکستان بازار کے علاقے حوا گوٹھ سے محمد حفیظ کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ لانڈھی مظفر آباد کالونی میں پولیس اہلکار ظفر اقبال کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول قائد آباد تھانے میں تعینات تھا۔ ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

گرومندر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص عبدالرحمان شدید زخمی ہوا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ بلدیہ ٹان کے علاقے سے دو ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملی ہیں۔

مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جوہر آباد کے علاقے میں فائرنگ سے محکمہ ریونیو کا انسپکٹر ظفر جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب پٹیل پاڑا کے علاقے میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔