کراچی،ٹارگٹ کلنگ جاری،تین افراد جاں بحق،تین زخمی

Karachi Killing

Karachi Killing

کراچی(جیوڈیسک)شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،منگھو پیر کی جھاڑیوں سے ایک انسانی ڈھانچہ بھی برآمد ہوا۔شہر قائد میں فائرنگ اور موت بٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا،دہشت گرد شہر میں بلا روک ٹوک دندناتے پھر رہے ہیں۔

ماڑی پور میں خوشحال چوک کے قریب فائرنگ سے طاہر نامی شخص جاں بحق اور بخت نعیم زخمی ہو گیا۔ کھارادر میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے ولا نوجوان شیخ راحیل سول ہسپتال میں چل بسا۔عیدگاہ کے علاقے میں کل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا زخمی پینتالیس سالہ اللہ ڈنو جان کی بازی ہار گیا۔

ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد نے پینتالیس سالہ نعیم کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔گلبہار کے علاقے خاموش کالونی میں فائرنگ سے پینتیس سالہ عبدالشکور زخمی ہو گیا۔منگھو پیر میں جھاڑیوں سے انسانی ڈھانچہ ملا۔پولیس کے مطابق بظاہر مقتول کو دو سے ڈھائی مہینے قبل قتل کر کے لاش جھاڑیوں میں پھینکی گئی مزید تحقیقات جاری ہیں۔