کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نے پانچ افراد کی جان لے لی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رُک نہیں سکا ہے۔ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے سکول پرنسپل فرحان شاہ جاں بحق ہو گئے۔ ماڑی پور پرانا ٹرک اڈا کے قریب گولیاں مار کرایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

منگھو پیر میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد مارے گئے۔ لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دوسری طرف رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ رینجرز نے نادرن بائی پاس کے قریب چھاپہ مار کر پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اُدھر لیاری کے علاقے کلری میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم جلیل عرف بلٹ مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔