کراچی : ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے واقعات میں 12 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت سے آج بھی کراچی خالی نہ رہا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں پیپلز پارٹی کے دو کارکنوں سمیت 12 افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا۔ اورنگی ٹان کے علاقے سیکٹر نائن ای میں فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، فائرنگ سے ایک بچی بھی زخمی ہوئی۔ جاں بحق افراد کی شناخت خرم اور ندیم کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں پیپلزپارٹی کے مقامی عہدے دار تھے ۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب لیاقت بستی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

بلدیہ کے علاقے موچکو کے قریب سے تین افراد کی لاشیں ملی۔ تینوں افراد کو اغوا کرنے کے بعد تشدد اور گولیاں مار کر قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔لیاقت آباد ڈاک خانے کے قریب بھی گھات لگائے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔ تین ہٹی پرفلمستان سنیما کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ادھر لیاقت آباد دس نمبرسے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ منگھو پیر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔