قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی

National Airline

National Airline

رواں سال ستر ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائیگا، زندگی میں ہر مسلمان یہ خواہش ضرور کرتا ہے کہ وہ ایک بار حج کی سعادت ضرور حاصل کرلے جس کی تکمیل ایک مشکل کام ہو گیا ہے حکومت کی حج پالیسی اور پی آئی اے کے حج کرایوں میں مسلسل اجافے کے باعث مذہبی حج فریضہ عام زائرین کیلئے مشکل ہو گیا ہے۔ قومی ایئرلائن ساٹھ روزہ حج آپریشن کا آغاز نو ستمبر سے کرے گی حج آپریشن کے دوران کوئی طیارہ لیز پر حاصل نہیں کیا جائے گا۔

قومی ایئرلائن اپنے حج آپریشن کے دوران ایک سو ساٹھ پروازوں کے ذریعے ستر ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ جدہ کے حج ٹرمینل پر حجاج کی سہولت کیلئے اضافی کانٹر کے ساتھ ساتھ کنوینر بیلٹ بھی حاصل کی جارہی ہیں تاکہ پرواز بروقت روانہ ہوسکے۔ رواں سال خانہ کعبہ میں جاری توسعی کام اور سعودی حکومت کی حج پالیسی کی وجہ سے عازمین حج کی تعداد میں 20 فیصد کمی رہے گی۔