کراچی ٹارگٹڈ آپریشن، پچیس ملزم زیر حراست، اسلحہ برآمد

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے گینگ وار کے آٹھ کارندوں سمیت پچیس ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

لیاری میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے گینگ وار کے مختلف گروپوں کے آٹھ کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں میں عمر کچھی گروپ، بادشاہ خان گروپ، استاد تاجو گروپ اور وصی اللہ لاکھو گروپ کے کارندے شامل ہیں۔

رینجرز نے مواچھ گوٹھ، شیر پاؤ کالونی، سہراب گوٹھ اور کنواری کالونی سے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت سترہ ملزموں کوحراست میں لے لیا۔ ملزموں سے سانحہ انچولی سمیت دہشتگردی کی مختلف کاروائیوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔