نیٹو سپلائی کو پشاور سے نہیں گزرنے دیں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کو پشاور سے کسی بھی صورت گزرنے نہیں دیں گے۔ صوبائی حکومت بھی نیٹو سپلائی بند کرے۔

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے دھرنے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ رنگ روڈ کو نیٹو سپلائی کیلئے بند کر دیا گیا۔ دھرنے میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈرون نہیں گرا سکتے لیکن نیٹو سپلائی تو بند کر سکتے ہیں۔

ڈرون حملہ خیبرپختونخوا میں ہوا ہے صوبائی حکومت بھی نیٹو سپلائی بند کرے۔ عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید نہیں بلکہ غازی بننے جا رہی ہے۔ نواز شریف نے صدر اوبامہ سے ڈرون حملوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ ہماری افواج کو عوام سے لڑایا گیا۔ 50 ہزار افراد مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈرون نہیں رکتے احتجاج جاری رہے گا۔ شیخ رشید نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو جمہوریت سے خطرہ ہے۔ ملک میں صرف پانچ خاندانوں کی حکومت ہے۔

جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن غیرت نہیں جانی چاہئے۔ احتجاجی دھرنے سے جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔