کراچی میں پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

Karach

Karach

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں تشدد کے مختلف واقعات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے ، نیٹی جیٹی کے قریب سمندر سے ایک کمسن بچی کی لاش ملی ہے ،پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاون، ملیر ندی سے ایک ایک جبکہ کھارادر سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ،جنھیں اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا۔

سرجانی ٹاون میں عبداللہ موڑ کے قریب مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا،جبکہ بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،ماڑی پور روڈ سے ایک شخص کی تشدد زدہ اور بوری میں بند لاش ملی ہے۔

جبکہ غنی چورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میں فائرنگ سے دوافراد زخمی بھی ہوئے،رات گئے انچولی سوسائٹی کے قریب،ملیر میں جناح اسکوائر اورجہانگیرآباد کے علاقوں میں مسلح افراد نے ایک ویگن سمیت 3 بسوں کو آگ لگادی گئی تھی۔