کراچی: ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، 21 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر کاٹھور پل کے قریب 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب کراچی سے پکنک منانے کیلئے کلری جھیل جانے والی بس سامنے سے آنے والی بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو گھارو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔