کراچی : یونیورسٹی روڈ پر دوکان پر کریکر کا حملہ

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سینٹر کے قریب قالین کی بند دوکان کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے،جسکے پھٹنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سینٹر سے بیت المکر م مسجد کی جانب جاتے ہوئے درمیان میں واقع قالین کی دوکان کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

دوکان بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،جس کے بعد ڈی ایس پی عزیز بھٹی تھانہ ناصر لودھی، رینجرز اور پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔