ہمارا سسٹم اور سیاستدان لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں ،غنوی بھٹو

Ghinwa Bhutto

Ghinwa Bhutto

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسنغنوی بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا سسٹم اور سیاستدان لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں ،جب تک ملک کی بہتری کے اختیارات عوام کے پاس نہیں ہوں گے،تب تک ملک میں سہی معنوں میں جمہوریت نہیں آسکتی۔

لاہور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنر میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غنوی بھٹو نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اتحاد کی ہے،ہمیں ایسے سسٹم کی ضرورت ہے جہاں عوام خود کو ایک اکائی سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ آج میں ہا رہی ہوں تو اس لئے کیونکہ عوام ہار رہے ہیں۔

میں ان کے ساتھ ہوں،اور ان میں سے ہوں۔میں بھی آج کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کر لوں تو اختیارات مل جائیں گے،لیکن میں عوام کی نمائندگی کر رہی ہوں،کسی ایک خاندان کی نہیں۔

چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو غنوی بھٹو نے کہا کہ ہم اس نظام کے اندر حکومت نہیں کرنا چاہتے،بلکہ اس نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے غنوی بھٹو نے کہا کہ الیکشن کا یہ وقت ٹھیک نہیں، بلکہ عوام کے خلاف ہے۔