کراچی: مختلف علاقوں میں فوجی دستوں کا گشت

Military Forces

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں فوجی دستوں نے گشت شروع کر دیا،حساس علاقوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا۔فوجی دستوں نے مختلف شاہراہوں اور پولنگ سٹیشنز کے باہر گشت کیا،رینجرز اور پولیس کے اہلکار بھی پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ گشت میں شریک ہیں۔

فوجی دستوں نے محمود آباد کے علاقے میں بھی گشت کیا جہاں گزشتہ روز بم دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔پاک فوج نے شہر کے مختلف علاقوں بیس کیمپس قائم کر دیئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کئے جانے پر موقع پر پہنچ جائیں گے۔