سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کمی

Gold

Gold

کراچی(جیوڈیسک) کراچی عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت چھ سو روپے کم ہو گئی۔جس کے بعد سونے کی نئی قیمت پچپن ہزار تین سو روپیتولہ پر آ گئی ۔دس گرام سونے کی قیمت میں پانچ سو چودہ روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے بعد اس کی قیمت سینتالیس ہزار چار سو روپے ہو گئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں آٹھ ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت چودہ سو تریپن ڈالر فی اونس پر آ گئی۔