کراچی: تشدد کے واقعات میں 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ لی مارکیٹ سے بوری بند لاش ملی، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، ملیر 15 کے علاقے میں بابا ولایت علی شاہ مزار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔