صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن قائم ڈاکٹر عاصم حسین چیئرمین مقرر

Dr. Asim Hussain

Dr. Asim Hussain

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے قیام کے 10 برس بعد سندھ میں بھی صوبائی سطح پر اعلیٰ تعلیمی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ضیا الدین یونیورسٹی کے چانسلر اور سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کی بحیثیت چیئرمین صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن تقرر کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی کنٹرولنگ اتھارٹی اور ڈاکٹر عاصم حسین کمیشن کے چیئرمین ہونگے۔