کراچی : تشدد اور فائرنگ کے واقعات ، 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) میں پرتشدد اور فائرنگ کے واقعات میں بیس سالہ لڑکی سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جسے پولیس نے اسپتال سے حراست میں لے لیا۔ لیاری علاقے بغدادی میں فائرنگ سے دو افراد نوید عرف گھنگرو اور نوشاد عرف پولیس والا جاں بحق ہو گئے۔

اور ایک شخص بلال زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ کلری پولیس نے سول اسپتال پہنچ کر زخمی بلال کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کے حوالے سے تفیش جاری ہے۔ کورنگی کراسنگ لکھنئو سوسائٹی کے قریب شادی ہال کے باہر کھڑے محمد کاشان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

واضع نہیں ہوسکا ہے کہ واقعہ دوران ڈکتی مزاہمت ہے یا ذاتی تنازعہ۔ منگھوپیر کے علاقے پختون آباد سیکٹر دو میں چھریوں کے وار کر کے بیس سالہ نازیہ کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے قتل کیا۔