گرمی کی لہر ختم ہونے کو ہے، محکمہ موسمیات

Meteorological Department

Meteorological Department

پنجاب (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں گرمی کی لہر ختم ہونے کو ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی نوید سنا دی۔

پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز آج شام جنوبی سندھ سے ہو گا جو بدھ کے روز پنجاب پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں سے درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔