سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کی تین روزہ بندش کا شیڈول جاری

Karachi CNG

Karachi CNG

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کی تین روزہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جاری کئے گئے شیڈول میں منگل، جمعرات اور ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے سی این جی سٹیشنز چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق شیڈول پر عملدرآمد نہ کرنے والے سی این جی سٹیشن کو مزید چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائے گا۔