کشمیر فریڈم موومنٹ کنیڈا کے راہنما ستا ء القمر کا فریڈم موومنٹ کا نائب صدر بننا خوش آئند ہے

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ کنیڈا کے راہنما ستا ء القمر کا فریڈم موومنٹ کا نائب صدر بننا خوش آئند ہے موصوف انتہائی باصلاحیت ہیں تحریک آزدی کشمیر اور فریڈم موومنٹ کیلئے موصوف کی گراں قدر خدمات ہیں ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبرکے صدر محمودالحسن ایڈووکیٹ ،سٹی بھمبرکے صدر مشتاق احمد کاشر نے مشترکہ بیان میںکیا۔

انہوں نے کہاکہ ستاء القمر کے فریڈم موومنٹ کے نائب صدر مقررہونے سے فریڈم موومنٹ کو کنیڈا اور امریکہ کے اندر مضبوط اور منظم کرنے میں مددملے گی موصوف انتہائی باصلاحیت تحریکی راہنما ہیں تحریک آزادی کشمیر اور ریاست کی وحدت کی بحالی اور فریڈم موومنٹ کے انکی گراں قدر خدمات ہیں۔

آج انکی جماعتی اور تحریکی خدمات کی بدولت انکو فریڈم موومنٹ کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ موصوف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور فریڈم موومنٹ کی مضبوطی کیلئے بھرپورکردار اداکرینگے۔