مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 43 واں روز، بھارتی مظالم جاری، ہزاروں گرفتار

Lockdown in Kashmir

Lockdown in Kashmir

سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن 43 ویں روز میں داخل ہو گیا، بھارتی فوج نے خونیں‌ کھیل کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جموں میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا، پانچ اگست سے اب تک چالیس ہزار کشمیریوں کو کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا 43 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم جاری، جموں میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ دو کو سرچ آپریشن کی آڑ اور ایک کو زیر حراست تشدد کر کے موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

مظالم اور بندشوں کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبانے میں ناکام ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں روزانہ بیس کے قریب مظاہرے کئے جاتے ہیں۔ پانچ اگست سے وادی میں 722 احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔

ادھر ویلفئیر پارٹی کے سینئر رہنما شیما محسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز اب تک 40 ہزار کشمیریوں کو حراست میں لے چکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں تمام سیاسی اور حریت رہنمابھی پانچ اگست سے بدستور جیلوں اور گھروں میں بند ہیں۔