مقبوضہ کشمیر میں لگایا گیا کرفیو چوتھے روز میں داخل

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

سری نگرمقبوضہ (جیوڈیسک) کشمیر میں دو گروہوں میں تصادم کے بعد کرفیو چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دنوں میں گروپوں میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہو نے کے سبب علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

بھارتی فوج نے سڑکوں پر خاردار تار لگا کر راستہ بلاک کر دیا جس کی وجہ سے سڑکیں ویران جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ عمر عبداللہ نے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔ دوسری طرف علاقے میں موبائل سروس بھی معطل ہے۔