انگلینڈ : تیز رفتار باد بانی کشتی چلانے کے مقابلوں کا آغاز

England

England

لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ کی کاونٹی آئل آف وائٹ میں تیز رفتار بادبانی کشتی چلانے کے مقابلوں کاآغاز ہوگیا ہے، تیز رفتار کشتی چلانے کے اس مقابلے میں اس سال رکارڈ 346 کشتی راں سمندر کے سینے کو چیرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 611 میل طے کریں گے۔

اس مقابلے میں پہلے کشتی رانوں کو سیلٹک کے راستے آگے بڑھنا ہو گا جس کے بعد آئر لینڈ کے جنوبی ساحل سے مڑ کر واپس انگلینڈ آنا ہو گا۔ راستے میں خراب موسم اور تیز ہوائیں بھی ہوں گیں جن سے کشتی رانوں کومشکلات پیش آسکتی ہیں۔