کشمیری عوام کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے، بازل نقوی

Kashmiri People

Kashmiri People

مظفرآباد (جیوڈیسک) پاکستان زندہ باد ریلی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنامستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کررکھا ہے اور یہ فیصلہ قیام پاکستان سے بھی پہلے کشمیری قائدین نے کر دیا ہے۔ کشمیر کے عوام 10 اگست کو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی اپیل پر ریلی میں بھر پور شرکت کر کے یہ ثابت کر دیں گے کہ ہماری منزل الحاق پاکستان ہے۔

وزیراطلاعات نے ان خیالات کا اظہار وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید بازل علی نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور سکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت نہ دیا گیا تو پھر بھارت خود بکھر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عالمی امن قائم کرنے کے لئے عالمی قوتیں سنجیدہ ہیں تو وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں ،سید بازل علی نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اچھے ہمسائے کی طرح رہنے کے لئے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے پہل کی اور اب بھی ثالثی کے لئے تیار ہے لیکن بھارت ہٹ دھرمی چھوڑنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام اپنی منزل کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔