حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے، عبدالرؤف فاروقی

Jamiat Ulema Islam

Jamiat Ulema Islam

کمالیہ (جیوڈیسک) موجودہ حکومت کو پانچ سال کام کرنے کا موقع دیا جائے، حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے جمہوریت دشمن عناصر عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔ طاہر القادری نے پریس کانفرنس کے دوران آئین اور قانون سے بغاوت کا اعلان کیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی (س) میڈیا سیل کے صوبائی کوآرڈینیٹر پیر یوسف بخاری کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کیا۔

مولانا عبد الرؤف نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، جے یو آئی (س) ان حالات میں انقلاب اور تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کا ساتھ نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا طاہر القادری کی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا دماغی توازن درست نہیں ہے، چوہدری برادران اپنے مفادات کی خاطر انہیں استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 10 اگست کو کوئی ذی ہوش لاہور نہیں جائے گا کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ طاہر القادری ملک میں اسلامی نہیں بلکہ یہودی انقلاب لانا چاہتے ہیں۔