کشمور: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم، 7 افراد ہلاک

Kashmore

Kashmore

کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں بگٹی برادری کے 2 گروپوں میں پرانی دشمنی پر مسلح تصادم کے باعث خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تنگوانی کے قریب سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے باسکٹ میں بگٹی برادری کے 2 گروپوں کے مابین زرعی زمین کے تنازعے پر جاری دو پرانی دشمنی پر مسلح تصادم ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں برادریوں میں فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ دونوں مخالفین ایک دوسرے کے خلاف راکٹ لانچر اور جدید اسلحہ کا استعمال بھی کر رہے ہیں جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس اب تک موقع پر نہیں پہنچ سکی ہے۔