کشمور : حفاظتی بند ٹوٹ گیا،بستی نصر اللہ، حضور، محمد صدیق زیرآب

Kashmore

Kashmore

کشمور (جیوڈیسک) دریائے سندھ میں طغیانی کے بعد بستی نصراللہ کے قریب حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں بستی نصر اللہ، بستی حضور، بستی محمد صدیق اور بستی علامہ زیرآب آ گئے۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ آب پاشی کے مطابق تنگوانی کے قریب حیردین نہر میں پڑنے والا شگاف 30 فٹ چوڑا ہے اور پانی دیہاتی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔