کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے راستے جدا

Katrina Kaif, Ranbir Kapoor

Katrina Kaif, Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) رنبیر اور کترینہ کے مداح اس بات پر خوش تھے کہ دونوں کو ایک ساتھ ”کافی ود کرن” میں جلوہ گر ہوں گے۔ دونوں گزشتہ کچھ عرصے ایک ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔

یہاں تک کہ وہ کینیڈا بھی ایک ساتھ گئے اور افواہیں یہاں تک پہنچیں کہ دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں لیکن پھر نہ جانے کیا ہوا کہ کترینہ نے کرن کے پروگرام میں شرکت سے انکار کر دیا۔

کترینہ اور رنبیر کے قریبی حلقے خاموش ہیں اور ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آ سکی۔ صرف ایک بات سامنے آئی ہے کہ رنبیر کے ساتھ ان کی کزن کرینہ کپور ”کرن ” کے پروگرام میں شرکت کریں گی۔