قازقستان سے روسی خلائی راکٹ سویوز تین خلانورد سے روانہ

Kazakhstan

Kazakhstan

آستانہ(جیوڈیسک) قازقستان سے روسی خلائی راکٹ سویوز تین خلانوردوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گیا۔ روس کا خلائی جہاز سویوز قازقستان میں واقع خلائی اڈے بیکانور سے ایک امریکی اور دو رشئین فیڈرل اسپیس ایجنسی کے خلابازوں کو لے کر خلا کے لیے روانہ ہوا۔

ناسا کے مطابق سویوزکیپسول کے چھ گھنٹوں میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے کا امکان ہے اور پہلی بار ایسا ہو گا کہ راکٹ کی روانگی اور اس کے خلائی اسٹیشن سے جڑنے کا عمل ایک ہی دن میں ہوگا۔