خیرپور: گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ، 3 زخمی

Khairpur

Khairpur

خیرپور(جیوڈیسک)خیرپور میں گھر میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔پیر جو گوٹھ کے نواحی گاوں گوٹھ لعل بخش ٹگڑ میں بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔

جس کے باعث نو سالہ صادق، دس سالہ شہزاد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ سے گھر کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔