خیرپور : مہران نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی ، 2 افراد جاں بحق

khairpur

khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میں مہران نیشنل ہائی وے کے قریب مسافر کوچ کے حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ حادثہ اسوقت پیش آیا جب مسافر بس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے مسافر بس فیض گنج کے علاقے کرونڈی کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر الٹ گئی۔ نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر فیض گنج اورنواب شاہ کے ھسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔