خواجہ سعد رفیق صدارتی امیدوار کی حمایت لینے لیاقت بلوچ کے گھر پہنچ گئے

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق صدارتی امیدوار کی حمایت اور ووٹ حاصل کرنے لیاقت بلوچ کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر ریلوے کا جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر کہنا تھا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکریٹری لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کے بعد ن لیگ کی حکومت بن گئی ،لیکن بجلی بحران حل نہیں ہوا، جبکہ مسلسل بڑھتی مہنگائی، بد امنی اور عدم تحفظ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔