چوہدری خورشید زمان سے انکی رہائش گاہ پر روس کے سفیر اینڈری نذرو اور فرنچ الیکشن ابزرور سارہ ڈینیل کی ملاقات

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان سے انکی رہائش گاہ پر روس کے سفیر اینڈری نذرو اور فرنچ الیکشن ابزرور سارہ ڈینیل کی ملاقات اس موقعہ پر چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں عوام نے بھر پور شرکت کر کے ثابت کردیا ہے۔

وہ ملک کے ساتھ مخلص ہیں اور ملکی کی ترقی کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو توڑ کر آگے بڑھنے کا عزم رکھتے ہیں اس موقعہ پر روس کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔