خوشاب: ٹرک اور وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

Truck Van Collision

Truck Van Collision

خوشاب (اصل میڈیا ڈیسک) میانوالی میں ٹرک اور وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میانوالی کے خوشاب روڈ کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرک اور وین ڈرائیور بے قابو گاڑیوں کو کنٹرول نہ کر سکے۔

پولیس کا کہن اہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہےکہ حادثے میں مرنے والوں میں 6 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔