پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

PDM Meeting

PDM Meeting

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کر لیا گیا جس میں لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کا اجلاس کنوینر احسن اقبال کے زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد سیکریٹریٹ میں ہو گا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا جس کے لیے تمام جماعتوں کو لانگ مارچ کے حوالے سے اپنا اپنا پلان بھی تیار کر کے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔